کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز کھاریاں پارٹی آفس میں صحافیوں اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کی کھاریاں میں منظوری ایم پی اے عرفان الدین کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کا ثمر ہے ، کھاریاں شہر کے لئے پورے حلقہ پی پی 115کے برابر فنڈز فراہم کریں گے ، اس سلسلہ میں چوہدری فرخ مجید ، ایم پی اے عرفان الدین اور سرکاری محکموں کے افسران ملکر سمری تیارکریں گے اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز میں خود وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے حاصل کروں گا ، انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہشات کا احترام آئندہ بھی کریںگے اس موقع پر لالہ افضل چڑیاولہ ،چوہدری خالد حسین ، ملک رضوان سہیل ، ملک جہانگیر ، جاوید خان ، عظیم سرور بٹ ، ندیم یونس اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
