لالہ موسیٰ (جی پی آئی) ریلوے چوک میں واقع اوور ہیڈ تشہیری بورڈ کی وجہ سے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے ، قد آور بورڈ کی بدولت جرائم پیشہ افراد کی موجیں ، مقامی سیاسی ، سرکاری قیادت کی خاموشی سے عوام پریشان اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ ریلوے چوک میں واقع اوور ہیڈ برج پر کاروباری تشہیری بورڈ کی وجہ سے اوور ہیڈ برج عوام کے لئے مسلسل سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے قدآور بورڈ کی وجہ سے اوور ہیڈ برج سے رات تو در کنار دن کو بھی خواتین ، سکول ، کالج آنے جانے والی لڑکیوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے ، جبکہ جرائم پیشہ افراد کیلئے اوور ہیڈ برج جنت بنا ہوا ہے وہ اوور ہیڈ برج ہر دن اور رات کی تمیز کیے بغیر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے وزیرآباد سمیت اعلیٰ احکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اوور ہیڈ برج سے بورڈ اتروا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
