گجرات: زرداری حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر رہا ہے ، ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما راجہ محمد نعیم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والی جماعتوں کے قائدین کولوڈ شیڈنگ ، پٹرول ، گیس اور بجلی کے بلوں میں آئے روز مہنگائی کا سونامی نظر نہیں آ رہا ، عوام ان بہروپیوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان ظالمانہ قیمتوں کے خلاف تحریک چلانے کا آغاز کیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے ، اور غریبوں کی تکالیف کو سمجھتی ہے ، راجہ محمد نعیم نے کہا حکمران ہوش کے ناخن لیں ، پاکستان کی عوام کو اتنا مجبور نہ کرین کہ پاکستان میں بھی مصر جیسے حالات پیدا ہو جائے ، حکومت جلد پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
