کھاریاں : راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ زرداری پنجاب کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے کیونکہ آئندہ انتخابات میں عوام ان کو ان کی پارٹی سمیت مسترد کردیں گے ، میاں نواز شریف وفاقی کی علامت ہیں اور وہی آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں کلین سویپ کر کے حکومت بنائیں گے ، اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے ، اور کرپشن کرنیوالوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے ، عوام بھی ان لیٹروں ، چوروں اور کرپٹ حکمرانوں سے کڑے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں ، پنجاب میں زرداری کے دوروں سے مسلم لیگ ن کو کچھ فرق نہیں پڑے گا ، البتہ پیپلز پارٹی میں ضروری دراڑ پڑے گی اور انہی کا جنازہ نکلے گا ، انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب ان حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو گا ، عوام ان کو چلتا کریں گے اور اپنے ووٹ کے ذریعے میاں نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
