گجرات : سابق کیپٹن پاکستان ہاکی ٹیم وسیم احمد نے گزشتہ روز گجرات کا دورہ کیا ، اور ہاکی کے فروغ کیلئے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ، انہوںنے یہ دورہ عامر اسلم سابق جنرل سیکرٹری دسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی دعوت پر کیاوہ گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری سائنس کالج گئے اور یہاں پر پرنسپل چوہدری ممتاز حسین ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر طارق محمود PTIزمیندار کالج ، محمد ارشد چوہدری عنصر و دیگر سے ملاقاتیں کیں ، ہاکی کے کھلاڑیوں مستنصر حسین سیکرٹری Y-Kingکلب سے ملاقاتیں کیں ، ہاکی گرائونڈ کا دورہ کیا ، ہاکی کے کھلاڑیوں سے گفتگو کی ، انہوںنے گجرات میں ہاکی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں ، سیاستدانوں ، زمینداروں اور مخیر حضرات کے شہر گجرات میں ہاکی گرائونڈز کی ناگفتہ بے حالت افسوسناک ہے ، مخیر حضرات کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہاکی قومی کھیل ہے اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کرنا افسوسناک ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
