ڈنگہ: میں اپنے مخلص ساتھیوں کی سپورٹ کے باعث چٹان کی طرح مضبوط ہوں۔عوامی طاقت کے باعث گزشتہ27سال سے ایم پی اے ہوں۔میرے جذبہ کو جواں رکھنے میں ڈنگہ کی صحافتی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔اس پر صحافتی برادری کو خراج عقیدت پیش کر تاہوں۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں طارق محمودنے ایک جم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھی خودار لوگ ہیں جو نہ بک سکتے ہیں اور نہ کسی کے آگے جھک سکتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل ناظم کھاریاںنے دس سال یہاں حکومت کی اور ڈنگہ کو ہڑپہ اور موہنجودڑو بنا دیا ۔ہم نے ڈنگہ کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔آج ڈنگہ کی پچانوے فیصد سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہیں ۔دو ڈگری کالجز،میٹرنٹی ہسپتال ،رورل ہیلتھ سنٹر کامیابی سے چل رہے ہیں۔جبکہ سٹی ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے۔ڈنگہ کھاریاں روڈ کی مرمت کاکام مکمل ہو رہا ہے۔لال قلعہ سے لیکر قینچی موڑ تک گرین بیلٹ اور سولر انرجی سے چلنے والی لائٹس لگائی جائیں گی۔جس سے شہر کی مرکزی شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
