بھمبر (جی پی آئی) بلدیہ مجسٹریٹ کو علاقائی اور ضلعی تعصب کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ضلع بھمبر کے لوگ بھی دیگر اضلاع میں ملازمتیں کر رہے ہیں آج اگر ہم کسی کو بھمبر میں حاضر نہیں ہونے دینگے تو کل ہمارے اضلاع کے ملازمین کو بھی دیگر اضلاع میں حاضر نہیں ہونے دیا جائیگا ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ شاہد انور ،حاجی چوہدری محمد خالد ،چوہدری سجاد انور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر ایک چھوٹا سا خطہ ہے جو علاقائی اضلاعی اور برادری ازم کا متحمل نہیں ہو سکتا چھوٹی چھوٹی باتوں پر علاقائی تعصب نہ پھیلایا جائے انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں پیپلز پارٹی کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنان چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں نام نہاد جماعتی کارکنان انکے خلاف بے بنیاد بیان بازی بند کریں انہوں نے کہا کہ بھمبر میں بلدیہ مجسٹریٹ کی پوسٹ پر کوٹلی کے نوجوان کی تعیناتی کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمارے اضلاع کے لوگ بھی دوسرے اضلاع میں ملازمتیں کر رہے ہیں آج اگر ہم ان کیساتھ اچھا سلوک کرینگے تو ہمارے اضلاع کے لوگوں سے بھی اچھا سلوک ہو گا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
