گجرات (جی پی آئی) PMA ضلع گجرات کے سابق صدر سرجن ڈاکٹر محمد اکرام آف گجرات ہسپتال کے بھائی عبدالشکور قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا 4نومبر بروز اتوار کو کروائی جائے گی ۔
قرآن و نعت خوانی بھی کی جائے گی ، قرآن خوانی کا آغاز صبح 10بجے کیا جائیگا ، اور اجتماعی دعا ٹھیک 11بجے دن کو ہو گی ، اجتماعی دعا جامع مسجد ٹینکی والی مسجد میں ہو گی ، علماء اکرام کا خصوصی خطاب بھی ہو گا ، تمام دوست احباب سے اجتماعی دعا میں شرکت کی استدعا ہے ۔
