
مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے انیس افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں پیش آیا۔
پولیس اور امدادی کارکنوں نے کھائی سے انیس لاشوں اور ایک زخمی شخص کو نکال لیاہے۔زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
