
الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں ضمنی انتخابات چار دسمبر تک ملتوی کر دئیے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کی تاریخ میں توسیع سندھ اور پنجاب حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے ۔
دونوں صوبوں کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ محرم الحرام کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔۔ یہ انتخابات ملک کے بارہ حلقوں میں 17 نومبر اور 27 نومبر کو ہونا تھے۔
