سوہدرہ : سوہدرہ کی صحافتی و ادبی تنظیموں کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس سوہدرہ پریس کلب میں صدر انجمن صحافیاں عبدالحمید بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں جیو نیوز کراچی کے دفتر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انہیں سرعام سزا دے تا کہ آئندہ کسی کو حملہ کرنے کی جرات نہ ہو سکے اس موقع پر سینئر موسٹ صحافی و پریس کلب کے چیئرمین نجیب اللہ ملک نے کہا کہ آئینہ دکھانا اگر جرم ہے تو پھر صحافی برادری ڈٹ کر یہ جرم کرتی رہے گی اور کسی قیمت پر آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، ماضی کی روایت کے عین مطابق سچ کے مقابلہ میں جھوٹ کے پیامبر حکمرانوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
