گجرات: سٹیزن فرنٹ ضلع ، تحصیل و سٹی گجرات کے عہدیداران نے جرائم کے خلاف آج لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، ، سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام آج 15فروری 2012ء بروز بدھ دن گیارہ بجے جی ٹی ایس چوک گجرات میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا ، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات شرکت کر کے گجرات پولیس اور جرائم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گئیں ، جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی کیمپ کے چاروں اطراف احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ، سٹیزن فرنٹ کے عہدیداران نے ممتاز شخصیات کو احتجاجی کیمپ کے دعوت نامے تقسیم کر دئیے ہیں ، احتجاجی کیمپ دن گیارہ بجے سے شام 5بجے تک لگایا جائیگا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
