گجرات: سرکار کی آمد مرحبا…12ربیع الائول کے بابرکت دن کے موقع پر گجرات کی معروف غیر سیاسی تنظیم سٹیزن فرنٹ گجرات شہر کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا ، تنظیم کے عہدیداران و اراکین خوبصورت بگیوں پر سوار ہو کر جلوس میں شریک ہوئے ، جلوس کا آغاز جامعہ شہنشاہ ولایت سے ہوا ، اور پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بگھی میں بیٹھ کر جلوس کا آغاز کیا ، جلوس کی قیادت سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری محمد طفیل اور تحصیل صدر چوہدری نجیب اشرف چیمہ تھے ، جلوس کے آرگنائزر سٹی جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی اور چوہدری عامر جاوید جیٹ میڈیکل والے تھے ، جلوس میں صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، صاحبزادہ پیر عبدالمجید شاہ گجراتی ، صاحبزادہ عبدالرحمن آوانی ، عامر چوہدری ، محمد اکبر برلاس ، گل نواز ، تنویر احمد بھٹی ، چوہدری شبیر ،عاطف طاہر بٹ و ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ، جن میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ریحان عرفان ، ٹھیکیدار شہزاد دبئی ، ، مہر محمد اسلم مٹھو ، رضوان مغل و دیگر موجود تھے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
