گجرات:ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت عامر جاوید چوہدری آف جیٹ میڈیکل سٹور نے اپنے ساتھیوں اور ممبران سٹیزن فرنٹ کے ہمراہ عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلم کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوس میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلم کا شاندار استقبال کیا ، اور تمام جلوسوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور قائدین کو ہار پہنائے اور شرکاء میں جوس ، پانی کی بوتلیں تقسیم کیں ، صدر سٹیزن فرنٹ شہر گجرات شیخ عرفان پرویز اور جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی نے چوہدری عامر جاوید کو اس شاندار خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سٹیزن فرنٹ کے تمام ممبران خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں ، اور وہ مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ ایسی تقریبات میں شریک ہوئے ہیں اور ہم سب ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
