بھمبر : وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا دورہ میرپور انتہائی کامیاب رہا یہ دورہ میر پور کی تعمیر وترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کااظہار سلطان یوتھ فورس کے صدر حیدر علی کاشر نے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا وزیر اعظم کے دورے کو کامیاب بنانے میں سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اہم رول ہے میرپور میں میگا پراجیکٹ کا افتتاح میرپور کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ تھا جس کو وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پورا کر دیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کر ررہی ہے۔ وزیراعظم کا شاندار اور تاریخی استقبال کرنے پر پیپلز پارٹی اور سلطان یوتھ فورس کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیراعظم پاکستان کو والہانہ اور شاندار استقبال کیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
