ڈنگہ: پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما سید نورالحسن شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی اس وقت پاکستان میں ایک ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملکی استحکام اور اس کی بقاء کی ضامن ہے ،لیپ ٹاپ، پیلی ٹیکسی سکیم، ایٹمی دھماکے ،موٹر وے سمیت دیگر منصوبے میاں برادران کے عظیم کارنامے ہیں جن کی بدولت ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی ،انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی ،ن لیگ حکومت مین آکر سب کا بے لاگ احتساب کرے گی اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی ،حکومت میں آکر ن لیگ ایسی پالیسیاں ترتیب دے گی جن کی بدولت پاکستاں بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
