
حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمت میں ایک روپے چھ پیسے فی کلو اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں اضافہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں کیا گیا ہے۔
سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد خیبر پختونخوا بلوچستان، پوٹوھار میں فی کلو قیمت پچھتر روپے پینتیس پیسے ہو گئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت ستر روپے پندرہ پیسے ہوگئی۔
