
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس سینتیس پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار سات سو چوالیس پر بند ہوا۔ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈکس منفی زون میں بھی دیکھا گیا۔
کل بیس کروڑ ستاون لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ ایک سو پینتالیس کمپنیز کے حصص مہنگے اور ایک سو اکاون کمپنیز کے حصص سستے ہوئے۔
