
ماسکو(جیوڈیسک)روس نے شام میں بحران کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کسی مشترکہ منصوبہ کی تردید کی ہے۔
روس نے شام میں بحران کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کسی مشترکہ منصوبہ کی تردید کی ہے۔ یہ بات اس اقدام کے بارے میں اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہیں جس کا مقصد 2014 تک صدر بشار الاسد کی اقتدار سے معزولی تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشیوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسا کوئی منصوبہ تھا نہ ہے اور اس سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور مزید کہا کہ روس کی شام پالیسی عالمی طاقتوں کے ساتھ جون میں شام کے بارے میں مذاکرات میں طے پانیوالے سمجھوتے کی بنیاد پر قائم ہے۔
