
حکومت نے شیری رحمان کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ شیری رحمان جلد امریکہ جا کر اپنے فرائض سنبھالیں گی۔ شیری رحمان کو سفیر مقرر کرنے کی منظوری وزیراعظم نے دی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ شیری رحمان اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات بھی رہ چکی ہیں۔
