
اسلام آباد ہائیکورٹ نے میمو کیس کے حوالے دائر درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے۔ درخواست کی سماعت جمعہ کو کی جائے گی۔ یہ درخواست مولوی اقبال نے دائر کی ہے۔
درخواست گذار مولوی محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ پوری قوم سچائی کی منتظر ہے اب پوری قوم کی نظریں عدالت پر مرکوز ہیں۔
