گجرات: گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز کی طرف سے گجرات کے صحافیوں کی ڈی پی او آفس میں پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے آفسوس کی بات ہے کہ آج جو صحافت کے چمپیئن بنے ہوئے ہیں وہ شائد بھول گئے ہیں ، کہ صحافیوں کی تذلیل اور پابندی سے تمام صحافی برادری کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، حالانکہ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت اور معیاری صحافت کو برقرار رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی ہے نہ جانے کون سے ایسے عوامل ہیں جو کہ صحافیوں پر اپنا شبِ خون مار رہے ہیں ، انور شیخ نے کہا کہ ڈی پی او آفس گجرات کا طواف کرنے والے چند صحافی بھی اس پابندی کی زد میں ہیں مگر ضلع بھر کے صحافی نہ جانے اس اقدام پر کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے داخلہ پر پابندی لگانے والوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا جائے تا کہ آئندہ صحافیوں پر ایسی پابندی لگانے کی کسی کی جرات نہ ہو اس سلسلہ میں صحافیوں کو لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
