
وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی میمو کا معاملہ حل کرنے میں مصروف ہیں، جمہوریت چلتی رہیگی۔
پیر جو گوٹھ میں پیرپگارا سید صبغت اللہ شاہ سے ان کے والد سید شاہ مردان شاہ ثانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں امین فہیم نے کہا وزیر اعظم کے چینی اخبار میں انٹرویو پر شورش جمہورہت کے خلاف سازش ہے۔
