
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بظاہر یہ اہم ملاقات تھی مگر سرکاری ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے مختصر بیان جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
