
سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر نے مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں صدر زرداری کی زیرصدارت ہونے والے پی پی کے صوبائی وزراء کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی خود مختاری کے لئے آئندہ بھی اقدامات کریں گے۔
