
پشاور کے علاقے پخہ غلام میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
