سوہدرہ (جی پی آئی) بجلی بحران اور عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اپنا مستقبل تاریک کر لیاہے ، باشعور اور باضمیر قوم اب کسی صورت میں اس پارٹی کے کسی جھانسے میں نہیں اائیگی کیونکہ اس کے قول و فعل میں بہت بڑا اتضاد ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی جسٹس (ر) چوہدری افتخار احمد چیمہ نے ایک افطار تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ الیکشن کی بھرپور تیاریاں کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی وہ حسب سابق اپنی برتری ثابت کرینگے ، اور کامیاب ہو کر عوام کے باقماندہ بنیادی مسائل کو حل کرینگے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
