گجرات (جی پی آئی) چوہدری ظہور الٰہی شہید ٹرسٹ کا خدمت خلق کا مشن جاری وساری ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ڈایئلسیز وارڈ کے مستحق مریضوں کیلئے سلوشن گیلن واٹر دئیے گئے ، مریضوں نے استدعا کی تھی کہ اس مہنگائی کے دور میں اتنا مہنگاعلاج کرانا نا ممکن ہو چکا ہے ، ہمارے پاس انجیکشن لینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے ، سلوشن گیلن واٹر ہم کہاں سے خرید سکتے ہیں ، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوتے چوہدری شفاعت حسین نے مریضوں کیلئے سلوشن واٹر گیلن کا انتظام کروایا اور مستحق مریضوں کو یہ سہولت فری فراہم کر دی ہے ، اس پر مریضوں نے چوہدری شفاعت حسین کیلئے دعائیں کیں اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت تندرستی عطا فرمائے ، جو مصیبت کے وقت ہمارے کام آتے ہیں اور ہمیشہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے ۔
گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال کی نئی عمارت بنوانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے : طاہر کاشف
