گجرات (جی پی آئی) مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علمائے کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کوئٹہ کا دورہ کرنے کے بعد پنجاب پہنچ گئے ، انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بہت زیادہ مظلومیت ہے ، لوگوں کو پکڑ کر جانوروں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ، ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی شہید کر دیا گیا ، چیف جسٹس بھی از خود نوٹس لینے کو تیار نہیں ۔
اسی طرح گلگت میں بھی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ، کراچی میں بھی شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں لانگ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں ملک بھر سے شیعہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے ، لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے کیا جائیگا ،ا ور اس کا اختتام اسلام آباد میں ہو گا ، اس احتجاجی لانگ مارچ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز بلند کی جائیگی ۔
