Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 5, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

February 4, 2012July 18, 2016 0 1 min read
eid milad
eid milad
eid milad

ربیع الاول کا مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے مسرتوں کی نویدلے کر آتا ہے۔مسلمان اس مہینے کی بارہ تاریخ کوچراغاں کرتے ہیں ،خوشیاں مناتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپنی عقیدتوں کاخراج پیش کرتے ہیں۔ بلاشبہہ اپنے محسنین کویادرکھنااپنے ضمیرکی زندگی کا ثبوت فراہم کرناہے اوریہ ثبوت مسلمان صدیوں سے دیتے چلے آرہے ہیں۔مسلمان بارہ ربیع النور کے موقع پرمختلف اندازسے خوشیاںمناکراللہ اوراس کے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کوراضی ضرورکرلیتے ہیں۔عشق رسول بلاشبہہ اللہ عزوجل کی بڑی عظیم نعمت ہے اس کے بغیرعقبیٰ تودوراپنی دنیابھی صحیح ڈھنگ سے نہیں سنواری سجائی جا سکتی ۔ اسے المیہ کہیے یاامت مسلمہ کی بدقسمتی کہ اب کوئی بھی اسلامی روایت یاتیوہار ایسی باقی نہیں رہ گیا ہے جس میں نفسانیت،انانیت ،خودغرضی،اسراف ،ممنوع چیزوں کا ارتکاب وغیرہ کی شعور ی یالاشعوری طورپرآمیزش نہ ہوگئی ہو۔عیدمیلادالنبی کے موقع پربھی مسلمان بہت سارے کام ایسے کردیتے ہیں جنہیںکسی بھی طرح مستحسن نہیں کہا جاسکتا ۔

اس میں شعوراورلاشعوردونوں کادخل ہے ۔ اگربات یہاں تک ہوتی تب بھی ٹھیک تھا مگرمعاملہ اب اس حدتک پہنچ چکاہے کہ ہماری ان ممنو ع حرکتوں کی وجہ سے مسلمان اور اسلام بدنام ہو رہا ہے ۔ ان کی یہ حرکتیں نہ اسلام کے حق میں جاتی ہیں اورنہ کسی مہذب سماج کے بلکہ ان سے توشریعت کابھی مذاق بنتاہے ۔آئیے جائزہ لیں کہ ہم کہاں کہاںغلطی کررہے ہیں۔ عید میلاد النبی کے موقع پرپوری دنیامیں مسلمان اپنی اپنی روایت اوراندازسے جلوس نکالتے ہیں۔ہمارے یہاں ہندوستا ن میں بھی مسلمانوں کا شاید و باید ہی کوئی چھوٹایابڑاشہرایساہوجہاں جلوس عیدمیلادالنبی نہ نکالاجاتاہو۔یہاں کے مسلمان اپنی تہذیب اورمبلغ فکرکے حساب سے جلوس عیدمیلادالنبی کاانعقادکرتے ہیںاورحتی المقدورپیام سیرت عام کرنے کی کوشش کرتے ہیںلیکن بہت سارے عمل ایسے بھی کرلیے جاتے ہیںجنہیں شریعت مذموم قراردیتی ہے مثلاًآتش بازی ، پٹاخہ بازی وغیرہ۔ بلاشبہہ اسلام کا ایسی چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ۔اس موقع پرنہ ا س کی ضرورت ہے اورنہ یہ خوشی کے اظہار کاکوئی اندازہے ۔اس میں سراسرپیسے کا  ضیاع ہے ،ماحولیاتی آلودگی بھی پھیلتی ہے جس سے کئی طرح کے نقصانات پیداہوتے ہیںاوربسااوقات اس سے جانیں بھی چلی جاتی ہیں۔ممبئی سمیت دیگربڑے شہروں میں دیکھاگیاہے کہ جلوس کے دوران میوز ک والی نعتوں پرنوجوان رقص کرتے ہیں ۔

یہ نہایت قبیح حرکت ہے۔ اسلام ہرگزاس کی اجازت نہیں دیتا۔یہ بڑی بے حیائی اوربے شرمی کی بات ہے۔ اس سے نعت کاتقدس تومجروح ہوتاہی ہے جلوس کی حرمت بھی پامال ہوتی ہے ۔یقین جانیے یہ حرکت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی دل آزاری کاسبب بنتی ہے اس لیے اس سے فوراًبازآجاناچاہیے۔

یہ جلوس حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی آمدکی خوشی میں نکالاجاتاہے اس کامقصدسیرت نبوی اورتعلیمات نبوی کوعام کرناہوتاہے ۔ا س لیے ا س اہم موقع پرجلوس نکالنے کے ساتھ ساتھ ایسے کام بھی کیے جاناچاہیے کہ جس سے دنیاوالوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں،انہیں ایک اچھاپیغام مل سکے اوروہ اسلام اورمسلمانوں سے قریب ہوسکیں۔ہرسال میلادالنبی کاجشن آتاہے اورہم ہرسال بس رسم کے طورپرجلوس نکال لیتے ہیں مگرا س کے جوعظیم ترین مقاصدہیںا س سے دنیاوالے غافل ہی رہتے ہیں ۔

جلوس اورچراغاں دیکھ کرانہیں بس اتنامعلوم ہوجاتاہے کہ آج کے دن مسلمانوں کے پیغمبرپیداہوئے تھے ۔ا س کے سوانہ انہیں نبی کی سیرت سے آشنائی ہوپاتی ہے اورنہ وہ مسلمانوں کی طرف سے کوئی اچھا میسیج وصول کرپاتے ہیں۔ یقین کیجیے جب تک اس نوعیت کے کام نہ کیے جائیں گے اس وقت تک عید میلاد النبی کاصحیح حق ادانہیں ہوگا،نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے تئیں ہماری محبت اوران کی آمدپرہماری خوشیاں ادھوری ہی رہیں گی اورعید میلادمنانے کے وہ نتائج حاصل نہ ہوں گے جوہونا چاہیے۔ دراصل یہ موقع تعلیمات نبوی کوعام کرنے کاہوتاہے ۔حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جومقصدلے کرا س عالم میں جلوہ گر ہوئے اگرہم اس کوعملی جامہ پہنائیں   تویقینایہ ایک بہت بڑاکام ہوگا۔یہ ملت کے لیے بھی نفع بخش ہوگااورپورے معاشرے کے لیے بھی مثلاًبھوکوں کوکھاناکھلایاجائے ، غریبوں کوکپڑے پہنائے جائیں ، مریضوں کی عیادت کی جائے ،غریب مریضوں کی امدادکی جائے ان کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں ،یتیم وبے سہارابچوں کے سروں پردست شفقت پھیراجائے اوران کی کفالت کاانتظام کیاجائے ۔ غریب اوربے سہارابچیوں کی شادی کاانتظام کیاجائے ۔اتحادواتفاق کی دعوت دی جائے۔ اسپتال اسپتال جاکرمریضوں کی عیاد ت کرکے انہیں پھل تقسیم کیے جائیں ۔ان سارے کاموں میں مسلم اورغیرمسلم کی کوئی تخصیص نہ رکھی جائے کیو ںکہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں وہ پوری دنیاکے لوگوں کے لیے رحمت بن کرآئے ہیںلہٰذا ہم اس میں صرف مسلمانوں کو شامل نہیں کرسکتے۔جولوگ اسلام سے دورہیں یاجن لوگوں کے دلوںمیں اسلام سے نفرت بیٹھی ہوئی ہے ان کے لیے الگ سے پروگرام کیے جائیں اورانہیں اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیاجائے۔ یقینااس کے نتائج خیز اثرات برآمدہوں گے ۔

اپنے غیرمسلم دوستوں تک اسلام کاپیغام پہنچایاجائے انہیں اسلامی تعلیمات پرمبنی چھوٹی چھوٹی کتابیں تحفتاًپیش کی جائیں ۔اس خاص موقع پرایک اہم کام یہ بھی کیاجاسکتاہے کہ حضورکے نام پرغریب اورپڑھنے کے شوقیق بچوں یاذہین بچوں کی فیس کا انتظا م کیا جائے اورحسب استطاعت چھ مہینے ،ایک سال یادوسال یامزیدسالوں کے لیے ان کی تعلیم کاذمہ لیاجائے ۔آپ یقین کیجیے ا س سے جوفوائدحاصل ہوں گے وہ صدیو ں پر محیط ہوں گے۔ ہمارے ملک کے بعض شہروں میں جلوس عیدمیلادالنبی کے دوران بعض حضرات گھوڑو ںپرعربی لباس زیب تن کرکے اورہاتھو ںمیں تلواربلندکیے ہوئے بیٹھتے ہیں ۔ ہماری آج تک یہ سمجھ میں نہ آسکاکہ آخراس کامقصدکیاہے ؟

آپ کوشایداندازہ نہ ہو کہ ہمارے ا س عمل سے اسلام کے متعلق اس غلط فہمی کوتقویت ملتی ہے کہ اسلام تلوار کے زورپرپھیلاہے۔اس طرح کی رسم صدیوں پہلے انجام دی جاتی تھی مگرچوں کہ ہم میں سے اکثریت کے ذہن ودماغ کے سوتے خشک ہوچکے ہیںا س لیے ہمیں کوئی نئی بات سوجھتی ہی نہیں۔ بس روایت پراندھادھندچل پڑناہماراشیوہ بن چکاہے۔افسوس توا س بات ہے کہ ان علاقوں کے ذمے دارعلمااورقائدین ان کی صحیح رہنمائی بھی نہیں کرتے ۔ بے چارہ عوام اپنے علماکے پیچھے چلتے ہیںجب انہیں صحیح رہنمائی نہیں کی جائے گی توظاہرہے وہ وہی کام کریں گے جوپچھلے زمانے سے چلتا آرہا ہے ۔

ان کوکیامعلوم کہ زمانے کے تقاضے کیا ہیں اوراسلام کے تعارف کے نئے نئے طریقے کیاہوسکتے ہیں۔گھوڑوں پرتلوارلے کربیٹھنااوروہ بھی عیدمیلادکے اس اہم موقع پر اسلام کے تعارف کاکسی بھی طرح اچھاذریعہ نہیں ہوسکتا۔ا س لیے کوشش یہ کی جائے دنیاکواسلام سے قریب کرنے کے لیے زمانے کی نفسیات کے اعتبارسے نئے نئے طریقے وضع کیے جائیں۔  عید میلاد النبی کے ا س پرمبارک موقع پرحسب استطاعت انفرادی یااجتماعی طورپرہروہ کام کیاجاناچاہیے جوراست طورپراسلا م کے حق میں جاتاہو۔یہ بات ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیے کہ صرف مسلمان ہوجاناہی کافی نہیںہے بلکہ لوگوں کواسلام کی طرف بلانابھی ضروری ہے ۔یہ بلاناچاہے باالواسطہ ہویابلاواسطہ ۔اچھے اعمال سب سے بڑی اور سب سے مؤثرتبلیغ ہے ۔ا س کے جواثرات مرتب ہوتے ہیںوہ ہزاروں تقریروں اورہزاروں تحریروں سے بھی نہیں ہوتے ۔ہم سال بھرتواپنی اپنی خانگی اورمعاشی ذمے داریوں میں الجھے رہتے ہیں سال میں کم ازکم ایک دن توایسانکالیں کہ بہکے ہوئے لوگوں کواسلام کے متعلق بتاسکیں۔کیاہی اچھا ہوکہ بارہ ربیع الاول کا دن ہم ا سی کے لیے خاص کردیں اور یہ عہدکرلیں کہ آج کے دن کم ازکم ایک غیرمسلم کواسلام کی تعلیمات سے ضرورآشناکرائیں گے اوراسلام کے متعلق ا س کی غلط فہمی دورکریں گے۔

یہ ہماری کم نصیبی ہے عام طورپرہم لوگوںمیں سیرت کے حوالے سے ہماری معلومات واجبی سی ہیں۔افسوس یہ ہے کہ اہم اورضروری معلومات سے بھی ہم میں سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔حالانکہ مطالعۂ سیرت ہردورکی سب سے بڑی ضرورت رہی ہے اورآج کے حالات کے تناظرمیں اس کی اہمیت اوربھی بڑھ گئی ہے۔ اس لیے سیرت کے مطا لعے کوبھی عام کرنے کی ضرورت ہے ۔عیدمیلادکے موقع پربچوںکے درمیان سیرت نبوی کے انعامی مسابقے منعقدکیے جائیں،لوگوں کوسیرت نبوی کے مطالعے پرابھاراجائے اورا س موضوع پراچھی اچھی کتابیں مختلف زبانو ںمیں مفت تقسیم کی جائیں۔ ہمیں یہ اچھی طرح یادرکھناچاہیے کہ جلوس عیدمیلادالنبی اس ذات گرامی سے منسوب ہے جو دنیا کا سب سے عظیم انسان ہے ا س لیے خداراایسی کوئی بھی حرکت نہ کی جائے جوان کی تعلیما ت وارشادات کے منافی ہو۔

تحریر :   صادق رضا مصباحی، ممبئی

Share this:
Tags:
Islam. muslims اسلام عید میلاد النبی مسلمان
skyfall
Previous Post لندن:جیمز بانڈ کی نئی فلم اسکائی فال کی پہلی تصویر جاری
Next Post ۔۔۔ دہرا معیار ۔۔۔
Tariq

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close