
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں میزائل حملہ کیا گیا جس سے حماس کا ایک رہنما شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے علاقے رفاہ میں اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے کار پر دو میزائل داغے جس میں حماس کا ایک رہنما موقع پر ہی شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے گزشتہ روز حماس سے پانچ روزکی لڑائی کے بعد جنگ بندی کی تھی۔
