کھاریاں: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے ،گھروں ، سکولوں اور مسجدون میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، نہ دن کو چین ہے اور نہ رات کو آرام ، عوام جائیں تو کدھر جائیں ، حکومت ہے تواس کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی ، ایسے حالات میں عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ،ایک سروے کے مطابق عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے چند روز تک لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل نہ کیا تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہو گا ، جس کی تمام ذمہ داری محکمہ واپڈا اور حکومت کی ہو گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
