کوٹلہ ارب علی خاں: صحافی برادری نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ،دھمکیوں سے ان کو حق سچ لکھنے سے روکا نہیں جا سکتا،ہم چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش ایام محمد ایوب بٹ کو دھمکیاں دینے والے ڈاکٹر علی عمران کو واضع کروا دینا چاہتے ہیں ،کہ صحافی برادری کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ ککرالی کے گائوں مچھوڑہ کی ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت ملک وقار احمد نے بیورو آفس کوٹلہ میں بیوروچیف کوٹلہ: فیصل گجر،، سے خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں وہ جو دیکھتے ہیں وہی لکھتے ہیں۔ملک وقار احمد نے مزید کہا کہ ہمDPOگجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غنڈہ گرد عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے ۔تاکہ آئیندہ کسی کو بھی صحافیوں کودھمکیاں دینے کی جرات نہ ہو سکے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
