گجرات: (جیو ڈیسک) گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک گجرات میں فری اورنگزیب میڈیکل سٹور کے قیام اور افتتاح پر ممتاز کاروباری و سماجی رہنما اورنگزیب بٹ آف زیب بلڈرز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر رہنما شیر افگن سندھو اور حاجی فرید علی سندھو آف پاکستان پینٹ اینڈ ہارڈویئر سٹور کچہری چوک گجرات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب بٹ درد دل رکھنے والے شفیق انسان ہیں کافی عرسہ سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کو کھانا دے رہے ہیں اور اب گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں فری میڈیکل سٹور قائم کرکے غریبوں کے دل جیت لیے ہیں۔ فری میڈیکل سٹور کے قیام سے غریب اور مستحق خواتین مفت ادویات حاصل کریں گی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
