گجرات (جی پی آئی) دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر قاضی منصور الحق آوانی ، زیب سجادہ نشین صاحبزادہ رضوان منصور آوانی ، DCAکے جنرل سیکرٹری نثار احمد نثاری نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ قائداعظم ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد طفیل بہت اچھے انسان تھے ، دینی محفلوں میں بڑے ذوق و شوق سے شرکت کرتے تھے ، اور دینی محفلوں کے انعقاد کرنے والوں کی بڑی سرپرستی بھی کرتے تھے ، ایسے انسان بہت کم ملتے ہیں ، دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تمام محافل میں ضرور شرکت کرتے تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ، چوہدری محمد طفیل کی دین اسلام اور سیاسی ، سماجی لحاظ سے بھی قابل تعریف خدمات ہیں ، ہم انکی وفات پر چوہدری ندیم طفیل اور چوہدری عمران طفیل اور انکے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
