
جمہوریت کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس کے دوران ایم کیو ایم نے نئے صوبوں سے متعلق بل پیش کر دیا ۔
بل کے تحت سرائیکی اور ہزارہ صوبے کا قیام عمل میں آئے گا قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالادستی اورجمہوریت کے استحکام کیلئے قرارداد کثرت رائے منظور کرلی گئی۔ جبکہ ن لیگ کی دوترامیم مسترد کردی گئیں۔
