
اجلاس قائم مقام ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شام چار بجے شروع ہو گا۔ ارکان پاکستان کو ملنے والی امریکی دھمکیوں اور اے پی سی کی قراردادوں پر اظہار خیال کریں گے اجلاس میں سندھ میں سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات، امن و امان، کراچی کی صورتحال، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔
