
لاہور میں ڈینگی سے مزید پانچ افراد چل بسے۔ پنجاب میں ڈینگی کے قہر کے شکار افراد کی تعداد ایک سو اٹھاون ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اسکولوں میں تعطیلات اور اوقات کار میں تبدیلی بھی کی لیکن نتائج اس کے برعکس ہی رہے۔ اب لاہور میں ایک بار پھر اسکول صبح آٹھ بجے سے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔
