
نیٹو کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلی عسکری قیادت اورانٹیلی جنس حکام کمیٹی کو نیٹو حملے کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ بھی طے کی جائے گی۔
