
لاہور کے علاقہ سمن آباد میں 45 سالہ خاتون آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ پینتالیس سالہ خاتون غلام فاطمہ نے رات کو سردی کے باعث چولہا جلایا ۔ چولہے کے باعث چارپائی کو آگ لگی ۔ بیماری کے باعث وہ اٹھ نہ سکی اور بری طرح جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ورثا نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا اور پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
