Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

لاشوں کے تحفے

November 19, 2012 0 1 min read
Tariq Butt
Tariq Butt
Tariq Butt

جنرل پرویز مشرف کے آمرانہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ان نشانات کا مٹایا جانا ضروری تھا جن کے سیاہ بادل اس قوم پر نحوست کی صورت میں چھائے ہو ئے تھے۔امریکہ کی غلامی ،امن و امان کی مخدوش صورتِ حال ،قتل و غارت گری ، بے گناہوں کا خو نِ نا حق، سیاسی کارکنوں کا قتل،لال مسجد پر دھاوا ، قومی قیادت کی جلا وطنی، نواب اکبر بگٹی کا دن دھاڑے قتل اور عدلیہ کے معزز ججز کی نظر بندی اس عہد کے وہ سیاہ کارنامے ہیں جن پر قوم آج بھی شرمندہ ہے۔چند ڈالروں کے عوض قوم کی بیٹیوں اور سپوتوں کا سودا وہ بد نما داغ ہے جو جنرل پرویز مشرف کی سیاہ پیشانی پراس بری طرح سے نقش ہے کہ لاکھ چاہنے کے با وجود بھی اسے جنرل پرویز مشرف کے چہرے سے دھویا نہیںجا سکتا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل ایک ایسی سازش تھی جس کے تانے بانے جنرل پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے بنائے تھے۔اتنا گھناؤنا جرم کرنے کے بعد بھی وہ یہی سمجھ رہا تھا کہ ایک قومی راہنما کے منظر سے ہٹا ئے جانے کے بعد عوام اس کی قیادت پر متفق ہو جائیں گئے اور وہ زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے گا لیکن محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد اس کا اقتدار نہ بچ سکا کیونکہ ظلم و عدوان کو ایک دن رسوائی کے کانٹوں کا تاج پہن کر رخصت ہو نا پڑتاہے۔اپنے آمرانہ اقدامات کی وجہ سے جنرل پرویز مشرف دنیا میں عبرت کی علامت بنا ہوا ہے۔ وہ پوری دنیا میں جان چھپا تا پھر رہا ہے لیکن اسے سکون کی دولت کہیں بھی نہیں مل پا رہی کیونکہ بے گناہوں کے خون کے دھبے اسے چین سے رہنے نہیں دے رہے۔

جنرل پرویز مشرف کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح سے خاکِ وطن پر ایک دفعہ اپنے قدم رکھ کر خود کو سکون کی دولت سے ہمکنار کر لے لیکن شائد اس کی زند گی میں ایسا نہ ہو سکے گا کیونکہ اس نے ظلم و جبر کی جوسرخ آندھی اٹھا ئی ہو ئی تھی اس کا فطری نتیجہ اس کی جلا وطنی ہی کی صورت میں نکل سکتا تھا۔اس نے اپنے دورِ حکومت میں وطن کے دروازے مخالفین پر بند کر رکھے تھے لہذا آج واپسی کے سارے دروازے اس کے لئے مقفل ہو چکے ہیں ۔ وہ دھائی دے رہا ہے ، عالمی طاقتوں سے وطن واپسی کیلئے بھیک مانگ رہا ہے لیکن کو ئی اس کی آہ و بکاہ کو در خورِ اعتنا نہیں سمجھ رہا ۔ اس کا اقتدار ظلم و جبر پر مبنی تھا جس کا اسے حساب دینا ہے ۔ وہ یوں ہی بلکتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو جائیگا کیونکہ ظلم کی فصل تو اسے بہر حال کاٹنی ہو گی۔اس کا حال شاہِ ایران رضا شاہ پہلوی سے مختلف نہیں ہو گا جو بے شمار مال و دولت کے باوجود وطن کی مٹی کو ترستا رہا اور غریب الوطنی میں ہی اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔اس کی اس کیفیت کو آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر نے اپنے لافانی اشعار میں جس خوبصورتی سے بیان کیا ہے جی نہیں چاہتا کہ اس سے قارئین کو محروم کروں۔

نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کاقرار ہوں۔۔جو کسی کے کام نہ آسکے ایک ایسی مشتِ غبار ہوںموجودہ حکو مت کو ورا ثت میں دھشت گردی کی آگ کے شعلے ملے تھے جنھوں نے وطنِ عزیز کے خوبصورت چہرے کو جھلسا کر رکھ دیا تھا۔خوف و ہراس میں مبتلا قوم امن اور سلامتی کو ترس گئی تھی۔ گھر سے باہر قدم رکھتے ہی اسے ان دیکھی موت کا احساس ہونے لگتا تھا۔ گھر کے مکینوں کو یہ خوف ہمہ وقت دامن گیر رہتا تھا کہ گھر کی دہلیز پار کرنے والال فرد زندہ و سلامت گھر لوٹ کر آئے گا بھی یا کہ نہیں۔ہزا روں انسانی جانوں کا نذرانہ بھی اس آگ کو مدھم نہ کر سکا جس نے ملک کے امن و امان اور سکون کو تبا ہ و برباد کر کے رکھ دیا تھا۔دھشت گر دی کی بے تحاشہ وارداتیں علما ، فوجی جوانوں اور سول سوسائٹی کے امن پسند لوگوں کو نگل رہی تھیں اور پوری قوم اس سانحے پر آنسو بہانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی کیونکہ اس جنگ سے نبر آزما ہو نا اس کے بس میں نہیں تھا۔

یہ آگ دن بدن پھیلتی جا رہی تھی اور پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی،رسوائی اور جگ ہسائی کا باعث بن رہی تھی لیکن جنرل پرویز مشرف ڈالروں کی دنیا میں مست اس جنگ کے شعلوں میں جلتے پاکستانیوں کے درد سے نا آشنا ہو کر اپنی ہی ڈگر پر چلتا جا رہا تھا اور اپنے اقتدار کے دوام کی خاطر اپنے ہی لوگوں کو نا حق قتل کرتا جا رہا تھا ۔بد امنی بڑھتی رہی ، آگ کے شعلے تیز تر ہو تے رہے ، امن و امان لٹتا رہا، گلی محلے اور کوچہ و بازار مقتل گاہوں میں تبدیل ہوتے رہے لیکن جنرل پرویز مشرف اقتدار کے سنگھاسن پر بیٹھا نیرو کی طرح بانسری بجاتا رہا۔جیسے جیسے یہ جنگ تیز ہو تی گئی اسی طرح اس کے ظلم و جور میں اضافہ ہو تا رہا۔ لال مسجد پر اپریشن کے بعد وہ نفرت کی علامت بنتا چلا گیا اور دھشت گردی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو تا چلا گیا ۔ایسے لگ رہا تھا کہ پاکستانی معاشرہ دھشت گردی کے بوجھ میں دب کر اپنا وجود کھو دے گا۔

Tehreek E Taliban
Tehreek E Taliban

سوات اور مالا کنڈ میں تحریکِ طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کے وجود اور سالمیت پر گہرے سوالات اٹھنے شروع ہو گئے تھے۔ پاکستان کی یک جہتی اور بقا پر بحث شروع ہو گئی تھی اور اغلب امکان تھا کہ اگر تحریکِ طالبان کی اس پیش قدمی کو نہ رو کا جا تا تو پھراس ملک کا حشر بھی شام ، لیبیا ۔ عراق اور یمن کی طرح ہو جاتا جہاں پر متحارب گروہ اقتدار پر قبضے کیلئے باہمی جنگ و جدل میں مصروف ہیں اور امن و امان قصہِ ِ پارینہ بن چکا ہے ۔ لیکن پاکستانی افواج اور حکومتِ پاکستان کی جراتوں کو داد دینی پڑتی ہے جھنوں نے ایک اپریشن راہِ راست کا انتہائی مشکل فیصلہ کر کے وطن کی یکجہتی اور سلامتی کو ممکن بنایا۔

2005 میں قائم ہونے والی جمہوری حکومت کے سامنے بڑے چیلیجزز تھے جن سے اسے نبرد آزما ہو نا تھا۔جب قومیں انتشار اور دھشنت گردی کا شکار ہو جائیں تو پھر باہمی اتحاد و اتفاق اور ایکتا ہی قوموں کو ایسی صورتِ حال سے نجات دلاتی ہے۔اسی اصول کو پیشِ نظر رکھتے ہو ئے جمہوری حکومت نے مفاہمت کی سیاست کا آغاز کیا اورساری سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ اس حکومت کا سب سے بڑا اکارنامہ یہی ہے کہ اس نے پارلیمنٹ کی قوت کو بھر پور طریقے سے استعمال کیا۔ سب سے پہلے سوات اپریشن سے تحریکِ طالبان کے عزائم کو خاک میں ملا کر پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنایا اور پھر سوات پر پاکستان کا جھنڈا لہرا کر ثابت کیا کہ ملکی سلامتی کی خاطر یہ حکومت کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔اپوزیشن نے اس مشن میں حکو مت کا بھر پور ساتھ دیا اور یوں قومی یکجہتی کی طاقت سے دھشت گردی پرپہلا بھر پور اور کامیاب وار کر کے اس کے عزائم کو خاک میں ملایا۔آج پورے ملک میں دھشت گردوں کی کاروائیاں کافی حد تک کم ہو گئی ہیں اور انکی کمر ٹوٹ گئی ہے جس پر حکومتی پالیسیوں کو سرا ہا جانا ضرور ی ہے۔

کراچی میں آج کل ٹارگٹ کلنگ ایک سنجیدہ ایشو ہے جس کی وجہ سے کراچی میں روز لاشیں گرائی جا رہی ہیں اور اس کا امن و امان بالکل تباہ برباد ہو کر رہ گیا ہے لیکن کراچی کی صورتِ حال کو ہم دھشت گردی کی جنگ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ دھشت گردی کی جنگ نہیں بلکہ مختلف گروہوں کے مفادات اور بقا کی جنگ ہے جو کراچی کو اپنی مٹھی میں بند کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ کراچی میں بے شمار لسانی، علاقائی اور مذہبی گروہ ہیں جو اس شہر پر اپنا تسلط جمانا چاہتے ہیں۔ ان کی شہ پا کر بہت سے جرائم پیشہ گروہ بھی حرکت میں آ گئے ہیں اور سیاسی اور مذہبی گروہوں کی اسی باہمی رسہ کشی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنی مذموم کاروائیوں کا آغاز کر چکے ہیں اور یوں معاشرے کے اندر بد امنی اور انارکی کو ہوا دے رہے ہیں۔

بھتہ خوری،اغواہ برائے تاوان، لوٹ مار اور قتل و غا رت گری کے واقعات کراچی کی پہچان بن گئے ہیں اور ان وارداتوں سے کراچی کے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ایک زمانہ تھا کہ کراچی ایم کیو ایم کا گھڑھ سمجھا جاتا تھا اور ایم کیو ایم کی مرضی اور منشاء کے خلاف وہاں پر پتہ بھی نہیں ہل سکتا تھا لیکن بعد میں دوسرے صوبوں سے نکل مکانی کرکے کراچی میں آباد ہو نے والے لوگوں نے ایم کیو ایم کی اس حاکمیت کو چیلنج کرنا شروع کر دیا جس سے کراچی میں جنگ و جدل کی فضا نے جنم لینا شروع کر دیا۔ پختو نوں کی کراچی میں آمد ایک ایسا عنصر ہے جس نے پورے شہر کی سیاست کو بدل کر رکھ دیا ہے۔مختلف معاشی ، سماجی اور ثقافتی پسِ منظر کے حا مل ان گروہوں کے دمیان بد اعتمادی کی فضا ہی کراچی کے امن و امان کی تباہی کی ذمہ دارہے۔ایم کیو ایم کراچی کواپنی ریاست اور جاگیر تصور کرتی ہے اور اس ریاست میں کسی غیر کی مداخلت اسے کسی بھی صورت میں گوارہ نہیں ہے۔

MQM
MQM

ایم کیو ایم ایک لسانی جماعت ہو نے کے باوجود انتخابی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ملکی معاملات میں اس کی اہمیت اسی انتخابی سیاست میں کامیابیوں سے وابستہ ہے لہذا وہ اپنے انتخابی حلقو ں میں دوسروں کی مو جو دگی اور تقویت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتی۔ اگر دوسری لسانی اور علاقائی اکائیاں اس شہر میں تقویت پکڑ گئیں تو پھر ایم کیو ایم کی ساری شان و شوکت خاک میں مل جائیگی اور ملکی معاملات میں اس کی آواز انتہائی کمزور ہو جائیگی لہذا ہر وہ جماعت اور گروہ جو ایم کیو ایم کی کراچی میں بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش کریگا ایم کیو ایم سے اس کا سیدھا ٹکرائو ہو گا اور ٹکراؤ میں پھر لاشیں گرنا بڑی معمولی بات ہو تی ہے۔بالغ نظری کا تقاضہ ہے کہ ہر لسانی اور علاقائی جماعت کو امن و امان سے اپنے پروگرام اور منشور کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دی جائے اور پھر فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کس جماعت کا ا نتخاب کر کے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا تے ہیں۔کھلے دل سے سب کے وجود کو تسلیم کر لیں گئے تو پھر لاشوں کے یہ تحفے بند ہو جائیں گئے نہیں تو وہی کچھ ہو تا رہے گا جو پچھلے چندماہ سے ہوتا چلتا آرہا ہے اور جس کا نشانہ معصوم اور بے گناہ لوگ بنتے رہتے ہیں۔

تحریر : طارق حسین بٹ

 

Share this:
Tags:
Achievements bodies pervez musharraf U.S امریکہ بے نظیر بھٹو پرویز مشرف کارنامے لاشوں
Khana Kaba
Previous Post سُراغِ زندگی
Next Post ڈی8 سربراہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی
D-8 Conference

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close