لاہور: آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن (رجسٹرڈ)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید حمید مراد عادل انتقال کر گئے ۔ مرحوم نے ساری زندگی پیرامیڈیکس کے حقوق کی جدوجہدمیں گزاردی ۔گزشتہ ماہ حکومت پنجاب کی طرف سے پیرامیڈیکس کیلئے منظورکئے گئے سروس سٹرکچرکے پارٹ ون میں مرحوم کی خدمات قابل تعریف تھیں۔ ان کی طرف سے بہاولپور ہائی کورٹ میں دائرکی گئی رٹ میں استدعاکی گئی تھی کہ گریڈایک سے سولہ تک میں کام کرنے والے پیرامیڈیکس کوسروس سٹرکچردیاجائے جس پرہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیاتھاجس کی روشنی میں پیرامیڈیکس کے سروس سٹرکچرکا حصہ اول جاری کر دیا گیاجبکہ دوسرے حصہ پرسیدعلی رضاگیلانی کی سربراہی میں کمیٹی کام کررہی ہے۔ ان کے انتقال پرملک بھرکے ہسپتالوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
الائیڈہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب کے صدرمیاں صابرحسین’سیکرٹری جنرل سید اسعد عباس نقوی’ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن (رجسٹرڈ)کے مرکزی صدر عبدالستاربنگزئی ‘چیئرمین سیدعلی رضاگیلانی ‘چیف آرگنائزرریاض حسین ہاشمی’میڈیا کوارڈی نیئٹر رانا امجد علی خان’الائیڈ ہیلتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہدجان خٹک’اوردیگرعہیدیداران نے سید حمید مراد عادل کے انتقال کومحکمہ صحت پاکستان کے کارکنوں کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
