
لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم سرد اور خوشگوار کر دیا۔ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لاہور میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
شہر میں ہونے والی بارش سے جگہ جگہ پھسلن ہوگئی جس سے کئی موٹر سائیکل سوار گر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
