
لاہور میں عسکری ٹین کے قریب فوجی ٹرک کی ٹکر سے 23سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ لاہور میں عسکری ٹین کے قریب فوجی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبدالاحد کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
عبدالاحد کو ریسکیو کی گاڑی نے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ 23 سالہ عبدالاحد سمندری کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
