
کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ پولیس نے غیرملکیوں کی گاڑیوں کے قافلے کو روک لیا، گاڑیوں میں سوار امریکی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے لئے جارہا تھا۔ ایک گاڑی کو اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا جبکہ دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
