Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے

March 22, 2012 0 1 min read
Pakistani
Pakistani
Pakistani

مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان نے تمھیں کیا دیا ہے؟جوابا میں مسکرا دیتا ہوں اور ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ بتائیں پاکستان نے ہمیں کیا نہیں دیا جب میں ان سے یہ کہتا ہوں کہ پاکستان ہی کی وجہ سے مجھے ایک الگ شناخت ، ایک الگ تشخص اور ایک پہچان ملی ہے اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے تو وہ میرے احساسات اور سنجیدہ باتو ںپر قہقہہ لگاتے ہیں اور میرے جذبات کو شاعرانہ بے وقوفیاں اورکتابی پیرائے ڈکلیئر کرتے ہیں میں ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتا، کیونکہ مجھے تو اپنے اس پاکستان پر فخر ہے جو 27رمضان کی عظیم ترین رات کو صرف اور صرف کلمہ  اسلام لا الہ الااللہ کی خاطرسات لاکھ فرزندانِ توحید نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے حاصل کیاتھا، جس کے لیے متحدہ ہندوستان کے کروڑوں مسلمان برسوں کوشاں رہے، یہ وطن جہاں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی اُمنگ ہے، وہیں رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی فیض بھی ہے۔

آپ کو میری بات سے اختلاف ہوسکتا ہے کیونکہ ہم جس پاکستان میں جی رہے ہیں وہاں کا ہر نوجوان، ہرشہری اور ہر باشندہ اپنے ہی آشیانہ سے خائف ،بیزاراور متنفر ہے اور تو اور اس تیرہ بختی پر کون نہ روئے کہ آج اس کی بنیاد،اسکے قیام ونظریئے اور منزل مقصود پرسوچے سمجھے منصوبے کے تحت کنفیوژن ، شکوک اور شبہات پیدا کردیئے گئے ہیں،آج کا نوجوان جب پاکستان کو اور اسکے نظام ِحکومت کو تحریک آزادی سے منحرف دیکھتا ہے تو وہ یہی سوچتا ہے کہ کیا یہ وہی پاکستان ہے جس کی بنیاد ایک کلمہ، ایک رسول اور ایک قرآن تھی آج ان مقاصد سے قوم کو منحرف کے لیے ٹی وی ٹاک شوز میں بھاشن دیاجاتا ہے کہ پاکستان کوقائداعظم ایک سیکولر اسٹیٹ بناناچاہتے تھے، اس سلسلے میں باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے، دو قومی نظریہ کی اہمیت کو اُس زمانے کے تمام علمائ، مسلم سیاستدان او رہر وہ شخص جانتا تھا جس کو قدرت نے عقل ِسلیم سے نوازا تھا لیکن آج تقسیمِ ہند کو تاریخ کی سب سے بڑی غلطی گردانا جاتا ہے اس کی منزل تعلیماتِ اسلام تھی، جہاں انسانی مساوات اور اخلاقی اقدار کی حکمرانی ہونی تھی لیکن آج بد قسمتی سے یہاں انسانیت،غیرت اور اخلاق سے عاری لوگ اقتدار کی رسہ کشی میں شریک ہیں اور جو کبھی شریک سفر بھی نہ تھے۔

میں جب اس ملک کو کٹتا،لٹتااور پٹتا دیکھتا ہوں تو میرے دل میں ایک ہوک سی اٹھتی ہے، میں سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہوں کہ کیا ہمارے بزرگوں نے اس دیس کو اسی لیے حاصل کیا تھا ؟میں آج اپنی قوم کوایک ایسی تاریک راہ میں گم ہوتے دیکھتا ہوں جہاںروشنی کی کوئی کرن نظر نہیں آتی !مجھے لگتا ہے ہم ایک ایسی انجانی تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے بچنے کا فی الحال کوئی راستہ نہیں میں جب اپنے ملک کے نااہل حکمرانوں اور کرپٹ بیوروکریسی کو اس کی تجوریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتا دیکھتا ہوں اور یہاں کی کالی بھیڑوں کو تقدیرِملت کو اپنے پنجہء خونیں سے نوچتے دیکھتا ہوں تو میرے ذہن کے اسکرین پر ایک فلم سی چلنی لگتی ہے۔

اس لمحے مجھے برصغیر کے وہ عظیم بزرگ علامہ تھانوی یاد آتے ہیں، جنہیں رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامِ پاکستان کی بشار ت دی تھی، مجھے ان کے وہ دومتوسلین بھی یاد آتے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کو استحکام بخشنے سے لے کر دستور ساز اسمبلی تک پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کی خاطر سعی کی، لیکن آخر تک ان کے عزائم متزلزل نہیں ہوئے، مجھے مولانا ابوالکلام آزادیاد آتے ہیں، جنہوں نے ابتداء میں تحریک ِ پاکستان کی مخالفت تو کی، لیکن جب پاکستان بن گیا تو اس کے قیام کو تسلیم کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستان نہ بنتا تو اور بات تھی،لیکن اب جبکہ پاکستان معرضِ وجود میں آ گیا ہے تواس پرایک آنچ تک آنا بھی پورے عالمِ اسلام کی توہین ہے،مجھے وہ مولانا مدنی بھی یاد آتے ہیں جو تحریک پاکستان کے کارواں کے راہرو تو نہیں بنے لیکن پاکستان کے بن جانے کے بعد سنہرے الفاظ میں پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور پاکستان کو مسجد سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاکہ مسجد بنانے کی جگہ پر اختلاف تو ہوسکتا ہے لیکن جب مسجد بن جائے تو اس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے، وہ امام مودودی بھی یاد آتے ہیں جنہوں نے روزِ اول سے اس کے مقاصد کو جھٹلایا لیکن بعد میں وہ اسی مملکتِ خدادا میں اسلامی اقدار و تعلیمات کی نشرواشاعت کے کوشاں رہے، بانیِ پاکستان بھی مجھے بہت یاد آتے ہیں جب وہ دنیا کی پہلی اسلامی نوزائیدہ ریاست کے گورنرجنرل بنے تو انہوں نے اپنی ماہانہ تنخواہ ایک روپیہ مقرر کی۔

حالانکہ وہ اُ س وقت متحدہ ہندوستان کے سب سے مہنگے بیرسٹر سمجھے جاتے تھے اور جن کی یومیہ فیس 1936میں 1500روپے تھی،مجھے وہ بے شمار گمنام شہدأ یاد آتے ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ لُٹا کر ہمیں یہ وطن دلایا تھا، مجھے فرشتہ صفت شہید ِپاکستان حکیم محمد سعید یاد آتے ہیں جو ہندوستان سے اپنا سارا خاندان،کاروبار اور سب کچھ چھوڑ کر مدینہ ثانی کی تلاش میں نکلے تھے اور پھر اپنے ہی لہو سے اس مدینہ ثانی کی پاک سرزمین کو سیراب کر گئے، مجھے معروف دانشور اشفاق احمد مرحوم بھی یاد آتے ہیں جو پاکستان کو صالح علیہ السلام کی اونٹنی سے تشبیہ دیتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ جس طرح حضر ت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے بدخواہوں کا انجام برا ہوا ،اسی طرح اس پاکستان کا بد خواہ بھی ذلیل موت مرے گا، مجھے محسن ِپاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی یاد بھی ستاتی ہے جنہوں نے اپنا سارا کچھ اپنے وطن کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے تج دیا پھرانتہائی ناگفتہ بہ حالت میں اپنے وطن کو عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا اور جو آج اپنے وطن سے اسی محبت کی وجہ سے اپنوں سے بھی ملنے سے قاصر ہیں ،مجھے وہ بہادر جرنیل حمید گل بھی بہت یاد آتے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے، آج پوری دنیائے کفر ان کے پیچھے پڑی ہے لیکن وہ مردِقلندرآج بھی اپنے وطن کی سالمیت کی خاطر سڑکوں پر عوام کے ساتھ مارچ کرتا نظر آتا ہے ،مجھے وہ گمنام صوفی بھی یاد ہیں جو آج بھی یہ کہتے رہتے ہیں۔

ان شاء اللہ پاکستان دنیا کاسب سے طاقتور ملک بنے گا اور اس کی ہاں اور ناں میں دنیا کے فیصلے ہونگے ،مجھے وہ بزرگ صحافی مجید نظامی بھی یاد آتے ہیں جو قیام پاکستان سے لیکر آج تک اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے لئے ننگی تلوار بنے ہوئے ہیں اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، مجھے سات سمندر پار مقیم وہ اَن گنت دردمند، حساس دل اور محبِ وطن پاکستانی یاد آتے ہیں،جو ہرلمحہ،ہرآن اور ہر پَل اپنے ملک کے لیے بے چین،متفکر اور مضطرب ہوتے ہیں،جب بھی پاکستان پہ کوئی آفت ٹوٹ پڑتی ہے تو وہ جان گسل مراحل سے گذررہے ہوتے ہیں، پَل پَل ان کا بے قرار دل اپنے وطن کی سلامتی،ترقی اور عروج کے لیے بے کل رہتا ہے،جو اپنی دعائوں میں کبھی پاکستان کو نہیں بھولتے،میں ہندوستان کی اس بڑھیا کو کیسے بھول سکتا ہوں جو ہجرت کے وقت سکھوں کے ہتھے چڑھ گئی تھی، جو آج اپنے بیمار ہونے والے بچوں کو پاکستان کا نام لیکر دم کرتی اور خدا سے پاکستان کا واسطہ دے کر اپنی سلامتی کی دعا مانگتی ہے۔

مجھے دلی کے خیرو چچا اور ان کا بیٹا شرفو بھی یا دآتا ہے، وہ چچاخیرو جنہیں حرمین شریفین کی زیارت کے بعد پاکستان کودیکھنے کی آرزوکے علاوہ جینے کی اور کوئی تمنا نہیں اور وہ شرفو جس نے ہر ہولی اور دیوالی میں اپنے جوان بھائیوں کے خون سے متھرا کی سڑکوں کو سرخ ہوتے اور اپنی بہنوں کی عصمت کو تارتار ہوتے دیکھاہے اور جس نے اپنے سینے پر پاکستان سے محبت کے بے شمار تمغے سجا رکھے ہیں ،چچا خیرو اور ان کے خاندان کی طرح کاشی، ہردوار، بنارس اور متھرا کے بے شمار مسلمان جوانوں کو میں کیسے بھول سکتا ہوں جو آج بھی نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کے دیس میں پاکستان کی آزادی کی قیمت چکارہے ہیں، مجھے وہ بڑے بوڑھے بھی یاد آتے ہیں جنہوں نے اسی پاکستان کی خاطرہجر کا دکھ، فراق کا غم اور جدائی کا زخم سہا ہے، جنہوں نے اس ملک کو بنتے دیکھا،جنہوں نے اس کے بازو کو اس سے جُداہوتے دیکھا، اس میں اسلامی شناخت کو اُبھرتے اوپھر ڈوبتے دیکھا، لیکن آج بھی وہ ایک آس، ایک تمنا اور ایک امیدِ بہار لیے، جُھریوں زدہ چہروں پہ آنسو کی لڑیاں سجائے اورکپکپاتی ہتھیلیاں اٹھائے اپنے رب کے حضور پاکستان کی سلامتی اور عظمت و سربلندی کے لیے سوال کناں ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ فرشتہ صفت لوگ ہیں جن کی قربانیوں، کوششوںاور لرزتے لبوں سے نکلنے والی دعائوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم و دائم ہے، اس کی طرف جو بھی میلی نظر اٹھے گی اس کا بد ترین انجام ہوگا، آپ اندرا گاندھی اور مجیب الرحمن کی مثال لے لیں پاکستان کے یہ بد ترین بدخواہ کتنی بڑی ٹریجڈی کا شکار ہوئے۔ آج 64سال بِیت گئے،ہماری اس طویل اور تھکادینے والے سفر میں مسکراہٹیں بھی ہیں اور آہیں بھی ہماری تاریخ میںدین کی حُرمت اور وطن کے تحفظ و وقار پر قربان ہونے والی شخصیات بھی ہیں اور وطن کے لبوںسے مسکراہٹ نوچنے والے طاغوتی پنجے بھی کہیں ستمبر 1965کی مسرتیں ہیں تو کہیں دسمبر1971کے آنسو۔

آج ہمیں چاہیے کہ ہم اولوالعزمی کے سرمائے کو لے کرایسے خیالات اور کردار کو استوار کریں،جوزندہ قوموں کے وجود کا شاہد ہوں،ایسے عزائم کا عملی مظاہرہ کریں،جوہمیں تعمیر وترقی ا ورعروج و منزلت کی شاہراہ تک پہنچانے میں معاون ہوں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنا نصب العین ، اپنی منزل اور اپنا قبلہ درست کرلیں،ہمیں آج بھی اسی فکر ،سوچ اور تصور کی ضرورت ہے جو 1940میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنایا تھا،قومی،صوبائی اور لسانی تعصبات کو مٹاکراپنے آپ کو مسلمان اور پاکستانی کہلانے پر فخر کریں، ایک اللہ، ایک رسول اور ایک قرآن کو اپنا نصب العین ٹھہراکراپنے مقاصد کے حصول کے لیے جُت جائیں، یہی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے اور اسی میں ہماری بقا کا راز مضمر ہے۔

مایوس ہونے کی چنداں ضرورت نہیں،یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا، یہ ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے، ابھی تو اس دیس کولا الہ الا اللہ کے نور سے منور ہونا ہے، اس کی بنیاد بھی اسلام ہے اور منزل بھی اب آپ ہی بتایئے!مجھے اس عظیم مملکتِ خداداد پر

فخر کیوں نہ ہو مجھے کوئی ندامت نہیں، کیونکہ ابھی سویرا ہونا باقی ہے۔

تحریر : محمد زاہر نورالبشر

 

Share this:
Tags:
Islam Pakistani quaid e azam ramzan اسلام پاکستان مسلمان
kifait hussain
Previous Post میمو، مہران عوام پریشان
Next Post پرتگال میں معاشی بحران، اصلاحات اور بے روزگاری کیخلاف مظاہرہ
portugal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close