گجرات (جی پی آئی ) مرکزی جماعت اہلسنت سٹی گجرات کا اہم اجلاس جامعہ میمونہ میں ہوا ، جس میں علامہ عبدالستار چشتی کو امیر نامزد کیا گیا ، ضلعی ناظم اعلیٰ قاری عنصر محمود انجم 25جون کو جامعہ میمونہ بنات المسلمین اچادارہ گجرات میں مرکزی جماعت اہلسنت سٹی گجرات کا اہم اجلاس جماعت کے ضلعی امیر محمد شبیر سیفی کی زیر صدارت ہوا ، جس میں مہمان خصوصی سردار محمد خان لغاری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو پی مخدوم ملت پیر محمد محفوظ مشہدی تھے ، اجلاس میں جماعت کے عہدیداران اور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جماعت کے ضلعی ناظم اعلیٰ ابوابلال قاری عنصر محمود انجم نے عہدیداران اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات ر زور دیا کہ جماعت کی سٹی باڈی کو مضبوط کیا جائے ، اجلاس کے آخر میں ضلعی امیر نے پیر محمد محفوظ شاہ کی مشاورت سے علامہ عبدالستار چشتی کو امیر کے لیے نامزد کیا ، جماعت کے عہدیداران اور اراکین نے تاکید کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
