گجرات (جی پی آئی) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن نواز لیگ کے ضلعی آرگنائزر امجد پرویز بٹ کو منتخب ہونے پر مختلف شخصیات نے مبارک باد دی ہے ، مبارک باد دینے والوں میں عمران یوسف ، حاجی محمد مبین ، ضیاء سید ، یاسر احمد وریاء ، سید ذوالفقار علی شاہ ، عمران کمبوہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سید فرخ شاہ ،عمر شفقات شامل ہیں۔
مبارک باد دینے والوں نے کہا ہے کہ امجد پرویز بٹ کی مسلم لیگ ن کیلئے بے پناہ خدمات ہیں ، جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، وہ انتہائی محنتی اور متحرک کارکن ہیں ، اور امید کرتے ہیں کہ وہ طلباء حقوق کیلئے اور ضلع بھر میں تنظیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں برئوے کار لائیں گے۔
