پیرمحل:مسلم لیگ ن کی سیاست میں عوام کی خدمت سرفہرست ہے جبکہ اس کے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کردار ، دیانتدار جرات مند اور محب وطن شخصیت کے حامل انسان ہیں ، اور ایسی پروقار شخصیت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ، ہم ن کی قیادت میں ملک وقوم کا مستقبل روشن اور تابناک بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار سابقہ ضلعی نائب ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مختلف گائوںسے آنے والے ورکروں سے ملاقات کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کی کاوشوں سے ملک میں جلد تبدیلی کرنے والی سے آئندہ الیکشن میں ہم عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کر کے ملک کو ترقی یافتہ اور عوام کی خوشخالی بنائیں گے اور ہمارا ماضی بھی اس بات کا گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ہے ، ملک کو بحرانوں اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالا گیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
