پیرمحل : نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ، یوم ولادت مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پوری انسانیت کو مبارک ہو ، ان خیالات کا اظہارمیاں امجد حسین خالد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پکا سچا مسلمان ہونے کی نشانی ہے ، ہمیں چاہیے کہ گھر اور جگہ جگہ ولادت مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلمکے نغمے گائیں گھروں کو سجائیں ،مسلمانوں کی اصل عید آج کا دن ہے ، عید کی خوشیاں بھرپور طریقہ سے منائی جائیں محافل کا انعقاد بھی کیا جائے ، اور سرکار دوعالم ۖ کی ولادت کو بھرپور طریقے سے منائیں ، نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلمکا میلاد منانا مسلمانوں کیلئے عظیم سعادت ہے ، اور ہم میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلممنا کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں نبی آخر الزماں صلی اللّٰہ علیہ وسلمکی امت میں پیدا کیا ہے اور ہم ہر سال جوش و خروش سے میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے رہینگے ،آج کا دن پوری امت مسلمہ کیلئے انعام کی حیثیت رکھتا ہے ، جس روز نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وسلمدنیا میں تشریف لائے اور جہالت کا خاتمہ ہوا اور ہمیں اس بات کا سبق ملتا ہے کہ ہم اپنی تمام تر محبتیں ، پیار ، ہر چیز سے بڑھ کر نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کریں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
